مینڈھر //کشمیر عظمیٰ سے منسلک سنیئر صحافی جاوید خان کے والد مرحوم کے چہارم پر اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس دوران کئی معززین و علماء نے شرکت کر کے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی جبکہ ختمات شریف کا بھی اہتمام کیا گیا ۔غور طلب ہے کہ مینڈھر سب ڈویژن سے کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر ادارے سے وابستہ سنیئر صحافی جاوید اقبال کے والد محمد صدیق خان سکنہ کیری کانگڑھ کووڈ کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ۔اس سلسلہ میں ان کے گھر پر ایک دینی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مقررین نے کہاکہ مرحوم ایک نیک سیر ت اور دینی کی خدمت کرنے والی شخصیات تھے جنہوں نے زندگی کے ہر ایک مقام پر پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیساتھ ساتھ دینی تعلیم کے فروغ کیلئے بھی اہم خدمات انجام دی ہیں ۔