پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ کی دوسری لہر مسلسل جاری ہے جس کے دوران 74نئے کووڈ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ سرنکوٹ میں ایک خاتون کی مہلوک وائرس کی وجہ سے وفات ہوگئی ہے ۔ضلع کے کووڈ نوڈل آفیسر زمرد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے شروع کر دہ چیکنگ مہم کے دوران گزشتہ روز مختلف علا قوں سے کووڈ کے مزید 74معاملات سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران گور نمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری میں سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی وفات بھی ہوئی ہے ۔آفیسر موصوف نے مزید کہاکہ نئے سامنے آنے والے معاملات میں سے 19کا تعلق تحصیل حویلی سے ہے جبکہ منڈ ی سے 17سرنکوٹ سے 13جبکہ دیگر کا تعلق مینڈھر سب ڈویزن سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 64معاملات مقامی ہیں جبکہ دس کی سفر تاریخ ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ وائرس کو روکنے کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں جبکہ ماسک و دیگر ضروری اقدامات اٹھائیں ۔