پونچھ // انڈین سروس آف میڈیسنس آیوش کے ڈائریکٹر کے زیر نگرانی راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں کووڈ 19 کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں اور عام لوگوں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر محکمہ میں تعینات اے ڈی ایم او ڈاکٹر راکیش کمارنے کہا کہ بی ایس ایف کو کہ فرنٹ لائن ورکرس ہیں ڈائریکٹر جموں ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت پر ان میں قوت مدافعت بڑھانے والی مختلف ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے ان ادویات کے استعمال کے طریقہ کار بتانے کے علاوہ ان کے فوائد کے بارے میں بھی شرکا تفصیلی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اس وباء کے دوران فرنٹ لائین پر کام کر نے والے لوگوں میں یہ دوائیاں تقسیم کی ہیں۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ آئی ایس ایم نے ایک پہل کی جس کیلئے وہ قابل سراہنا ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی آئی ایس ایم فرنٹ لائن ورکروں کو یاد رکھے گی۔ اس دوران ڈاکٹر منظور احمد ، ڈاکٹر خلیق انجم، ڈاکٹر ویمل کمار ، سردار کلدیپ سنگھ،اعظم میر اور گلشن کمار موجود تھے۔