مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر میں پولیس کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی کے دوران ایک منشیات سمگلر گرفتار کیا گیا جبکہ ا س دوران اس کے قبضہ سے 51پیکٹ چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مینڈھر سٹیشن کے زیر تحت آنے والے اڑی اپر علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کی بڑی مقدار ضبط کر لی جبکہ اس دوران ایک سمگلر کو بھی موقعہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔پولیس کے اعلیٰ آفیسر نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پولیس غیر قانونی کام کرنے والوں کیخلاف سختی سے پیش آرہی ہے ۔