کشتواڑ//دیگر اضلاع کی طرح کشتواڑ میں بھی انتظامہ کی جانب سے لگائے گئے ہفتہ وار کرونا کرفیو کا دوسرے رو بھی پولیس نے سخت بندشیں عائد کیں اور بلاجواز بازاروں میں گھومنے والوں پر سختی کی۔ سبزی، پھل، مرغ، گوشت، بیکری ، دودھ و کریانہ کی دوکانوں کو دس بجے تک کھولنے کی اجازت دی تھی جس دوران بازاروں میں کافی گہماگہمی دیکھی گئی اور لوگوں کی بھاری بھیڑ بازاروں میں خریداری کرتے ہوئے دیکھی گئی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جسکے بعد پولیس نے حرکت میں آکر ٹریفک جام پر قابو پایا جسکے کے بعد پولیس نے سختی کرتے ہوئے کئی مقامات پر سڑکوں پر خاردار تارلگائی اور لوگوں کے چلنے پر قدغن لگائی جبکہ گاڑیوں کو بھی پوچھ تاچھ کے بعد چلنے کی اجازت دی جانے لگی۔آج بھی ایس ایس پی کشتواڑ و ڈی ایس پی ہیڈکواڑر و ایس ایچ او نے کشتواڑ قصبہ کے دورہ کیا اور خلافورزی کرنے والے افراد پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔قصبہ کے ساتھ ضلع کے دیگر علاقہ جات میں بھی کرونا کرفیو کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھاترو ، مغل میدان، پاڈر ، ٹھکرائی ، درابشالہ ، بونجواہ و دیگر علاقوں میں بھی کرونا کرفیو کا نفاد عمل میں لایا گیاتھا جس دوران تمام تر تجارتی مراکز بند رہے۔جبکہ لوگوں کی بڑی تعدا گھروں میں ہی محصور رہی۔
عید کیلئے مزید رعایت نہیں د ی جائیگی: ڈی سی کشتواڑ
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ جو حکمنامہ پہلے جاری کیا گیا ہے جس میں سبزی، پھل، دودھ، کریانہ و بیکری کی دوکانوں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ،اس کومزید بڑھانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوے معاملات کو روکنے کیلے بندشیں عاید کی گئی ہے تاکہ اس چین کو توڑا جاسکے جو ہی مثبت معاملوں میں کمی ہوگی اسکے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جاسکے گا۔
پلماڑ میں مزید علاقے مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار
کشتواڑ میں مزید52افراد کورونا سے متاثر،ابتک کل 26فوت
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوے معاملات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پلماڑ کے مزید علاقوں کو مایکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے جہاں کل 17 کے قریب مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق علاقہ پلماڑ میں خوش محمد کے مکان سے عبدل رشید شیخ سوزنہ کے مکان تک ، جابر سنگھ کے مکان سے روشن لال سونابتی کے مکان تک ، وجے کمار کے مکان سے سبھاش پرہیار چیور کے مکان تک ، جانک سنگھ کے مکان سے لور رازنہ سڑک تک، جبکہ مشتاق احمد کے مکان سے الطاف حسین کے مکان تک پیتمالہ مارکیٹ جسکی کل ابادی 200پر مشتمل ہے ،کو مائکرو کنٹینمنٹ زون قراد دیاگیا ہے۔اس علاقے سے کسی بھی شخص کو آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہاں سختی سے لاک ڈائون کا نفاد عمل میں لایا جائے گا اورصرف ضروری خدمات کی اجازت ہوگی۔ ایس ایچ او کشتواڑ کو علاقہ میں صد فیصد ٹیسٹنگ و ویکسی نیشن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کشتواڑ میں کرونا وائرس کے مثبت معاملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج بھی 52 کے قریب مثبت معاملے سامنے آئے جبکہ اس وقت ضلع میں کل234 مثبت معاملے ہیں جبکہ ابھی تک 26 افراد اس وبائی بیماری سے فوت ہوچکے ہیں ۔