سرینگر//ڈائریکٹر آئی پی ایس نئی دہلی نے لیفٹیننٹ گورنر کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تمام میڈیا افراد کو مفت کووڈ علاج فراہم کیا جائے ۔ ساتھ ہی انہوں نے میڈیا افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کرنے کے علاوہ ٹیکہ کار ی کے عمل میں بھر پور حصہ لیں ۔ ڈائریکٹر آئی پی ایس نئی دہلی ڈاکٹر کوٹا نیلمہ نے منوج سنہا سے تاکید کی کہ تمام میڈیا افراد اور ان کے اہل خانوں کو مفت کوویڈ علاج فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کئی اقداما ت اٹھانے کے علاوہ میڈیا افراد کیلئے خصوصی اسکیمیں بھی رائج کرنے کی سفارش کی ہے ۔