جلد سے جلد 100 بستروں پر مشتمل کووِڈوارڈ کو چلانے کی ہدایت ،25 مئی تکDRDOمعاونت والی 500بستروں والی عارضی کووِڈ سہولیت مکمل ہو گی
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور وہاں ہسپتال اِنتظامیہ کے اِنتظام کووِڈ کلینیکل مینجمنٹ اِقدامات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مریضوں کی نگہداشت کے مؤثر اِنتظام کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ وسائل کے علاوہ اِضافی پیرامیڈیکل عملہ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایت دی کہ ہسپتال انتظامیہ کے ذریعہ کلینیکل علاقوں میں ہر وقت سینئر ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کووِڈ مریضوں کی بہتر اصلاحی نگہداشت اور ہسپتال کے عملے کی چوبیس گھنٹے دیکھ ریکھ پر بھی زور دیا۔ڈین جی ایم سی اور اے ایچ کے جموں کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سدھن شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی کہ تقریباً 250 نرسیں تین دن کے اندر جی ایم سی جموں میں شامل ہوجائیں گی جس میں صحت سہولیات فراہم کرنے والے افرادی قوت میں کافی حد تک اِضافہ کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام اَدویات ، مریضوں کی چوبیس گھنٹے دیکھ ریکھ ،مریضوں کے تیمارداروںکے لئے کھانا اور پانی کی مناسب فراہمی اور مناسب داخلے کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سینئر ڈاکٹروں کو بھی لوگوں کو محفوظ طریقوں اور کووِڈ پروٹوکول کو اپنانے کے بارے میں آگاہ کرناچاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دو نئے آکسیجن پلانٹوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی جو جموں و کشمیر یوٹی انتظامیہ کی جانب جی ایم سی جموں میں لگائے جارہے ہیں تاکہ اس کی آکسیجن صلاحیت بڑھا سکے۔اُنہوں نے 100 بستروں پر مشتمل کووِڈوارڈ کے اضافی قیام کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جی ایم سی جموں کے پرنسپل اور سینئر ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد مذکورہ سہولیت کو شروع کرنے کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ کیئر سہولیات ، آکسیجن سپورٹ بیڈ کی دستیابی ، آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی فعالیت کے علاوہ مریضوں کی جانچ پڑتال کے لئے وارڈوں میں باقاعدگی سے ایچ او ڈی اور سینئر ڈاکٹروں کے دوروں کی ہدایت دی۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے بھگوتی نگر میں زیر تعمیر کووِڈہسپتال سائٹ میں 500 بستروں پر دفاعی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا دورہ کیا اوروہاںجاری کام کا معائینہ کیا۔اُنہوںنے کہا کہ مکمل طور پر ائر کنڈیشنڈ میک اپ شفٹ کووِڈ سہولیت جس میں 125 آئی سی یو بیڈ اور وینٹی لیٹر ہیں 25 مئی 2021 تک مکمل ہو جائیں گے۔مذکورہ کووِڈ کیئر ہسپتال میں دستیاب مریضوں کی دیکھ ریکھ کی سہولیات کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو ڈی آر ڈی او کے افسران نے آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تنصیب ، ٹریج سہولیت، ڈاکٹروں کی دستیابی ، پیرامیڈکس،نگہداشت کا انتظام اور کووِڈ کے دیگر اہم پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہسپتال سائٹ اور دیگر متعلقہ کاموں سے سڑک کے رابطے کے بارے میں کہا کہ سڑک کی تکمیل اور دیگر معاون کاموں کی آخری تاریخ مقررکی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ضروری انتظامات پہلے سے بہتر طریقے سے کئے جائیں۔لیفٹیننٹ گورنرکو جانکاری دی گئی کہ اس کوویڈ کیئر سہولیت میں مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) ٹینک جن میں 40 میٹرک ٹن (ہر ایک میں 20 میٹرک ٹن کی 2 ٹینک) کی گنجائش موجود ہے ۔ خصوصاً ڈی آر ڈی او 500 بستروں پر مشتمل کووِڈ سہولیت ایک جموں اور ایک سری نگر میں قائم کر رہا ہے جس سے جموں و کشمیر میں کووِڈ کے لئے وقف شدہ بستر کی دستیابی میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی و محکمہ اطلاعات روہت کنسل، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرمااور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔دیگراَفسران کے علاوہ ڈی آر ڈی او کے افسران ڈاکٹر انیل کھورانا ، چیف انجینئر ہریپریت سنگھ ، سینئر انتظامی افسر کملیش کمار ڈپٹی سی سی ای موجود تھے۔
جی ایم سی جموں کو مزید 29 وینٹی لیٹر فراہم
جموں// ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کو پی ایم کیئرس سکیم کے تحت حاصل کردہ 29 وینٹی لیٹر فراہم کئے ہیں۔کووِڈمریضوں کی شدید رَش کو پورا کرنے کے لئے جی ایم سی جموں میں وینٹی لیٹروں کی فوری ضرورت ہے۔متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ وینٹی لیٹر کے ساتھ لوازمات اور 04 آکسیجن سلنڈر (ڈی ٹائپ) فی وینٹی لیٹر جی ایم سی جموں انتظامیہ کے حوالے کریں۔