سرینگر // قبائلی امور کے سیکریٹری اور سا بق ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری کو درمیانی شب ہلکا دل کا دورہ پڑاجس کے بعد انہیںہسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں انکی حالت مستحکم ہے۔ شاہد اقبال چودھری جو جموں میں کووڈ کنٹرول کی نگرانی پر مامور ہیں، کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑ اجس کے بعد انہیں انکور متریکہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔اسپتال میں انکا ضروری علاج کیا گیا اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں انکی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔