اوڑی// اوڑی کے زنبور پٹن میں پسیاں اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ 23 کنبے محفوظ جگہوں پر منتقل ہوچکے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ رات کو کالا پہاڑ نامی مقامی پہاڑی سے پسیاں اور چٹانوں کے کھسکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کی زد میں آکر ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا جس میں دو کنبے رہائش پذیر تھے جبکہ مسجد شریف کے بیت الخلا کو بھی نقصان پہنچا۔پسیاں اور چٹانیں کھسکنے کے بعد علاقے کے قریب 23 کنبے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوچکے ہیں۔مقامی آبادی کے مطابق علاقے میں درجنوں رہائشی مکانوں کو خطرہ لاحق ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقے کا جائزہ لیکر پہاڑی سے چٹانیں اور پسیاں کھسکنے کے سلسلے کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔تحصیلدار اوڑی سید خورشید احمد نے بتایا کہ متعلقہ نائب تحصیلدار اور پٹواری کو ہدایت دی گئی ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیکر رپورٹ تیار کی جائے۔ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے بتایا کہ پسیاں اور چٹانیں کھسکنے کے فوراً بعد پولیس اور سیول ڈیفنس کی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیاہے اور ایڈوائزری جاری کر کے لوگوں کو ہدایت دی گئی کہ علاقے میں گھومنے پھرنے میں احتیاط بھرتیں۔