Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 31ویں برسی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 20, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// انجمن نصرۃ الاسلام نے انجمن کے سابق صدر میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 31ویں برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انجمن کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کے تعلق سے انکے کو ناقابل فراموش قرار دیا۔انجمن نے موصوف کی تعلیمی اور اصلاحی خدمات اور پورے کشمیر میں تعلیم کو عام کرانے کے تعلق سے اُن کی کوششوںکو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف کی شدید خواہش اور کوشش تھی کہ ہماری نوجوان نسل خاص طور پر ملت کشمیر کی بیٹی اور بچی تعلیم کے نور سے آراستہ ہو ۔بیان میں کہا گیا کہ مرحوم رہنما نے انجمن کے تحت چلنے والے جملہ تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود اور جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے اور آگے بڑھانے کے ضمن میں جو کوششیں کیں انہیں ہرگز نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔بیان کے مطابق مرحوم کی برسی کی مناسبت سے ہر سال انجمن جو تعلیمی اور اصلاحی سمینار ، سمپوزیم اور محفل مذاکرہ کا اہتمام کرتی رہی ہے امسال COVID-19 کی قہر انگیز لہر، لاک ڈائون اور صدر انجمن میرواعظ محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ اس مرحلے پر انجمن نے انجمن کے تحت چلنے والے مدارس کے اساتذہ ،عملہ اور طلبا پر زور دیا کہ وہ تمام نوع انسانی کی نجات کیلئے بارگاہ الٰہی میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔ادھرجمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی اصلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر ملی اتحاد کیلئے کوشش کی اور مسلمانوں کو قرآن اور حدیث کی تعلیم کی طرف راغب کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا۔مولانا ہمدانی کے مطابق موصوف نے ہمیشہ اسلامی سکولوں ، لائبریریوں اور اسلامی دانشگاہوں کے قیام کیلئے بھی انتھک کوشش کی اور اپنے اسلاف کی طرح واعظ وتبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ  مرحوم میر واعظ نہایت دور اندایش مذہبی اور سیاسی رہنما بھی تھے اور اُن کی شہادت کی وجہ سے جو خلا پیدا ہوا وہ مکمل کرنا ناممکن ہے۔ نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میرواعظ مولوی محمد فاروق کے31ویں یوم وصال پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک اہم ملی، سماجی اور سیاسی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے تبلیغ دین کے ساتھ اسلامی تعلیم کو فروغ دینے میں بھی کلیدی رول ادا کیا۔ڈاکٹر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنے اسلاف کی طرح اسلامیہ ہائی سکول کو مزید فعال بنانے میں انتھک کوشش کی جس میں معروف شخصیات نے تعلیم حاصل کی اورآج اہم عہدیوں پر تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ موصوف نے ڈبل فاروق اتحادکرکے ’شیراور بکرا‘ جیسے مسئلہ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مرحوم مسلم اتحاد کے متمنی تھے اور ہمیشہ اِس اتحاد کے شیرازہ کو بکھرنے سے بچانے میں اہم رول ادا کرتے رہے ۔ پارٹی کے رکن پارلیمان محمد اکبر لون، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، مبارک گل ،عرفان احمد شاہ اور پیر آفاق احمد نے بھی مرحوم میر واعظ مولانا محمد فاروق اور مرحوم عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی رہنما پرہ کے خلاف ”ایم سی سی“ کی خلاف ورزی کا مقدمہ مسترد
تازہ ترین
اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?