مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے دیگر ریاستوں کے درماندہ مزدوروں میںراشن تقسیم کیا گیا ۔کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد کی گئی ہیں جس کے دوران عام لوگوں بالخصوص مزدور طبقہ طبقہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔سرحدی ضلع میں دیگر ریاستوں سے سینکڑوں کی تعداد میں غریب طبقہ کے لوگ محنت مزدوری کیلئے آئے ہوئے ہیں تاہم لاک ڈائون کے دوران ان کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں ایس ایس پی ڈاکٹر ونود کمار کی قیادت میں پسماندہ طبقہ کو راشن و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عمل شروع کیا ہوا ہے ۔مینڈھر میں پولیس کی جانب سے ایس ڈی پی او ظہیر عباس جعفری کی قیادت میں مزدور طبقہ کو راشن تقسیم کیا گیا ۔مکینوں و معززین نے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کی تعریف کی ۔