نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ’ سیاہ فنگس‘ ایک نیا چیلنج ہے ، ہمیں تیار رہنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وائرس بدلا ہوا دشمن ہے لہٰذا ویکسین کا استعمال کوویڈ کے خلاف طویل جنگ میں ایک عوامی تحریک ہونی چاہئے۔وزیر اعظم نے’ بلیک فنگس‘ کے خلاف متنبہ کیا اور کہا کہ ملک کو نایاب اور ممکنہ طور پر مہلک حالت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے جو کوویڈ مریضوں میں انکی صحتیابی کے بعد تیزی سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا ، "بلیک فنگس کے نئے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سسٹم تیار کرنا ضروری ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کے خلاف طویل جنگ میں ویکسین ایک عوامی تحریک بننی چاہئے ، کیونکہ وائرس قیمتی جانوں کو چھین رہا ہے۔وزیر اعظم جذباتی ہو گئے جب انہوں نے ان لوگوں کے بارے میں بات کی جو کویوڈ کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔مودی اپنے حلقہ انتخاب ورانسی میں ہیلتھ اور فرنٹ لائن ورکروں سے ورچول خطاب کررہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا ، "اس وائرس نے ہم سے بہت سے لوگوں کو چھین لیا ،جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو دیا ، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میں اظہار تعزیت کرتا ہوں‘‘ ۔"یوگا اور آیوش نے اس کورونا وائرس کے بحران میں لوگوں کی طاقت کو تقویت بخشی ہے۔ لیکن اس وقت مطمئن ہونے کا وقت نہیں ہے۔ ہماری آگے ایک طویل لڑائی ہے۔"انہوں نے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے پر زوردیتے ہوئے کہا: "ہمارا منتر ہوگا ، جہاں بیمار ، وہی اپچار (جہاں بیماری ہے وہاں علاج ہونا چاہئے)۔ جتنا ہم لوگوںکی صحت کا خیال رکھیں گے اتنا ہی ہمارے نظام صحت پر دبائو میں کمی آئے گی۔وزیر اعظم نے بچوں کو لاحق خطرے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ان کو کوویڈ کے خلاف جنگ میں محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔"ہمارے بچوں کو کوڈ 19 کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں ہمیں بیماریوں سے لڑنے میں کامیابیاں ملی ہے جو بچوں کو متاثر کرتی ہیں ، اور ہم نے ان بیماریوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا ہے اور اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔،ہمیں بہترین طریقوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور بچوں کے محفوظ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں۔