سرینگر// جموں کشمیرانتظامیہ نے2اعلیٰ افسران کے علاوہ22تحصیلداروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ اس دوران جموں کشمیر منرلز لمیٹیڈ کا انتظامی کنٹرول محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ کو دیا گیا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے آئی آر ایس افسر وویکانند رائے کو نا ظم سیاحت جموں تعینات کیا گیا ہے،جبکہ ڈائریکٹر ٹورازم جموں نسیم جاوید چودھری کو تبدیل کرکے محکمہ شہری رسدات ،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔ اس دوران محکمہ مال کے پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا کی جانب سے جمعہ کو کئی ’’کے اے ایس‘‘ افسران سمیت 22 تحصیلداروں کے تبادلوں و تقرریوں کو منظوری دی گئی۔ اپنی تقرری کا انتظار کررہے کے اے ایس افسر محمد حسین میرکو تحصیلدار پہلگام تعینات کیا گیا جبکہ وہ تحصیلدار سلر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ عمر گلزار کو عبدالوسیع الروف دیو اکی جگہ تحصیلدار اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے،جبکہ عبدالوسیع الروف دیوا کو غلام رسول بٹ کی جگہ تحصیلدار فرصل تعینات کیا گیا،انہیں تحصیل یاری پورہ کا بھی اضافی چارج دیا گیا۔ غلام رسول بٹ کو ریاض احمد شاہ کی جگہ تحصیلدار بجبہارہ تعینات کیا گیا جبکہ ریاض احمد شاہ کو تبدیل کرکے تحصیلدار لال پورہ تعینات کیا گیا، انہیں تحصیل سوگام کا بھی اضافی چارج دیا گیا۔
شکیل احمد گنائی کو تبدیل کرکے تحصیلدار کولگام تعینات کیا گیا اور انہیں تحصیل پہلو کا اضافی چارج بھی دیا گیا جبکہ فردوس احمد قادری کو تحصیلدار کرالہ پورہ تعینات کیا گیا اور انہیں کیرن کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ طارق احمد بٹ کو تحصیل گریز کی کمان سونپی گئی جبکہ وہ تلیل کا بھی اضافی چارج سنبھالیں گے۔ طارق احمد شیخ کوتبدیل کرکے تحصیلدار بانڈی پورہ تعینات کرنے کے علاوہ آلوسہ تحصیل کا اضافی چارج دیا گیا۔تحصیلدار بارہمولہ صفیہ عبداللہ کو تبدیل کرکے تحصیلدار حاجن تعینات کیا گیا،جبکہ کفایت علی،تحصیلدار وترگام کو تبدیل کرکے تحصیلدار بارہمولہ تعینات کیا گیا۔تحصیلدار آلوسہ ابرار عنایت کو تحصیلدار لنگیٹ کا عہدہ دیا گیا جبکہ انہیں قلم آباد تحصیل کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔تحصیلدار عیدگاہ سرینگر معین اظہر ککروکو تبدیل کرکے تحصیلدار ساوتھ تعینات کیا گیا،جبکہ انچارج تحصیلدار نزول سرینگر اشفاق احمد خان کو عیدگاہ تحصیل کا اضافی چارج دیا گیا۔ تحصیلدار ریکوری سرینگر روف اقبال کو تبدیل کرکے تحصیلدار شالہ ٹینگ تعینات کیا گیا جبکہ انہیں تحصیلدار ریکوری سرینگر کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔
تحصیلدار سرینگر ساوتھ رابعیہ یوسف کو تبدیل کرکے تحصیلدار وترگام تعینات کیا گیا جبکہ انہیں تحصیل رفیع آباد کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ تحصیلدار رفیع آباد ظفر احمد لون کو تبدیل کرکے تحصیلدار ماگام تعینات کیا گیا جبکہ انہیں تحصیل کھاگ کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ تحصیلدار چرار شریف مبشر محمد بٹ کوتبدیل کرکے تحصیلدار کرنا ہ جبکہ تحصیلدار سنگھ پورہ نثار احمد اعوان کو تبدیل کرکے تحصیلدار چرار شریف تعینات کیا گیا۔انہیں تحصیل سنگھ پورہ کا بھی اضافی چارج دیا گیا۔ تحصیلدار لال پورہ کو تبدیل کرکے،دستیاب جگہ تحصیلدار سوپور تعینات کیا گیا اور انہیں تحصیل کھوئی کا اضافی چارج دیا گیا۔ اجے کمار صراف کو تحصیلدار بھدرواہ تعینات کیا گیا،جبکہ تحصیلدار بھدرواہ زیشان طاہر کو تبدیل کرکے تحصیلدار سمبل تعینات کیا گیا۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ جن تحصیلداروں کو اضافی چارج تفویض کئے گئے ہیں ، ان کیلئے یہ لازمی ہے کہ وہ ہر ہفتہ منگل کے علاوہ ہفتے میں ایک اور دن ان تحاصیل میں موجود رہیں۔ادھرعمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج دیویدی کی جانب سے جمعہ کو با ضابطہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا یہ حکم انتظامیہ کونسل کے اجلاس میں 18 مئی کو منعقدہ فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔آرڈر میں کہا گیا’’جموں کشمیر منرلز لمیٹیڈ کے انتظامی کنٹرول کو محکمہ انڈسٹرئز اینڈ کامرس سے مائنگ ڈیپارٹمنٹ منتقل کرنے کو منظوری دی جاتی ہے‘‘۔