جموں// تمام اِنتظامیہ سیکرٹریوں نے اَپنے محکموں کے ذمہ داروں کے ہمراہ جمعہ کو سول سیکرٹریٹ جموں کے علاوہ سری نگر میں اِنسداد دہشت گردی کے عہد نامے کی تقریب میں شرکت کی۔اِس عہد کا اِنتظام سول سیکرٹریٹ جموں میں کمشنرخزانہ ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور سول سیکرٹری سری نگر میں صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نے کیا۔اَفسران نے یہ عہد کیا ’’ ہم ہندوستان کے عوام ، عدم تشدد اور عدم برداشت کی ہمارے ملک کی روایت پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا پوری طرح سے ، ہماری طاقت ، ہر طرح کی دہشت گردی اور تشدد کی مخالفت کرنے کا عہد کرتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے مزید اس عزم کا اِظہار کیا کہ وہ انسانیت کے مابین امن ، معاشرتی ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کو فروغ دیں گے اور انسانی جانوں اور اقدار کو خطرے میں ڈالنے والے طاقتوں کا مقابلہ کریں گے۔آج کی یہ تقریب مرکزی حکومت کی وزارتِ داخلہ امورکے زیراہتمام منائی جانے والی ملک گیر مہم تقریب کا ایک حصہ تھی اور سرکاری اداروں کے تمام اَفسران نے اِنسداد دہشت گردی کے عہد کو پڑھ کر سنایا۔