دبئی// ایشیائی چیمپئن شپ کے موجودہ فاتح ہندوستان کے امت پنگھل اور چھ مرتبہ کی عالمی چیمپئن ایم سی میریکام سمیت سات ہندوستانی مکہ باز 2021 اے ایس بی سی ایشیائی خواتین اور مرد مکہ بازی چیمپئن شپ کے اپنے اپنے وزن کے زمرے کے فائنل میں طلائی تمغہ جیتنے کے ارادے سے اتوار اور پیر کے روز اتریں گے ۔ خواتین کا فائنل اتوار کو اور مرد کا فائنل پیر کے روز کھیلے جائیں گے ۔ ہندوستان اب تک اس چیمپئن شپ میں 15 تمغہ محفوظ کرچکا ہے جس میں کم از کم سات چاندی کے تمغے شامل ہیں۔ یہ اس چیمپئن شپ میں ہندوستانی دستے کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے ۔ بنکاک میں 2019 میں منعقدہ ایڈیشن سے ہندوستان نے کل 13 تمغے حاصل کئے تھے جس میں دو طلائی، چار نقرئی اور سات کانسے کے تمغے تھے ۔ ہندوستان تیسرے مقام پر رہا تھا۔موجودہ ایشیائی کھیل چیمپئن اور ٹاپ سیڈ پنگھل کا مقابلہ فائنل میں موجودہ اولمپک اور عالمی چیمپئن ازبکستان کے کھلاڑی سے پیرکے روز ہوگا۔ سال2019 میں بھی دونوں کھلاڑی آمنے سامنے تھے ۔64 کلوگرام کے سیمی فائنل میں ایشیائی چیمپئن شپ میں پانچویں تمغے پر قبضہ جما چکے شیوا تھاپا کا سامنا ٹاپ سیڈ تاجکستان کے بی عثمان وف سے ہوا۔دریں اثنا ، دوسری سیڈ سنجیت (91) کا مقابلہ فائنل میں پانچ بار کی ایشین چیمپیئن شپ تمغہ فاتح اور ریو اولمپک کے نقرئی تمغہ فاتح ویسلی لیوٹ سے مقابلہ ہوگا۔ دوسری سیڈ سنجیت نے سیمی فائنل میں ازبکستان کے کھلاڑی کو پانچ۔صفر سے شکست دی۔خواتین کے زمرے میں ، چھ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ایم سی میری کوم (51 کلوگرام) اور تین مزید ہندوستانی خواتین باکسر پوجا رانی (75 کلوگرام) ، انوپما (+81 کلوگرام) اور لالبتساہی (64 کلوگرام) نے فائنل میں جگہ بنالی۔