پونچھ //کورونا کا قہر پورے ملک میں جاری ہے۔جموں کشمیر کے دیگر اضلاس کی ہی طرح پونچھ ضلع میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے69 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع میں سنیچروار کو69 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد فعال متاثرین کی تعداد بڑھ کر1080ہوگئی ہے۔ ضلع نوڈل افسر پونچھ زمود احمد سے ملی جانکاری کے مطابق گزشتہ روز متاثر ہونے والے افراد میں15کاتعلق تحصیل حویلی سے ہے،16کاتحصیل منڈی سے 31کا سرنکوٹ سے اور 07کا مینڈھر سے ہے۔اس دوران30افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن کو اپنے اپنے گھر روانہ کیا ل۔گیا ہے۔ انہوں نے تمام عوام سے احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے اوراپنی باری پر ویکسین کے ٹیکے لگانے کی اپیل کی۔