پونچھ//ضلع پونچھ کے منکوٹ کے بلونی سیکٹر میں نانگی ٹیکری کی اگلی چوکی میں ہتھیاروں کی صفائی کے دوران 15 ڈوگرہ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے کم سے کم دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دونوں فوجی اہلکار ہتھیاروں کی صفائی کررہے تھے، جس کے دوران اسلحہ سے گولیاں نکلیں اور دونوں کو جا لگیں۔ اس کے بعد فوری طور پر انہیں بٹالین ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔سپاہی جتیش کمار اور سپاہی آیوش پٹیل کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں اور اسپتال میں انکاعلاج معالجہ چل رہا ہے ۔ دونوں کی حالت مستحکم بنائی جاتی ہے۔