پونچھ// کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے قصبہ پونچھ میں میونسپل کونسل کی جانب سے پورے شہر میں جراثیم کْش ادویات کا چھڑکائو کیا جا رہا ہے۔ محکمہ میونسپل کونسل کی مختلف ٹیمیں جہاں متاثرین کی رہائش گاہوں کے گرد ونواح جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کر رہی وہیں دیگر عوامی مقامات پر بھی چھڑکائو کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے محکمہ کے صفائی کرمچاریوں نے سپر وائزرس کی قیادت میں محلہ تلاب میں جراثیم کُش ادویات کا چھڑکائو کیا ۔چیف ایگز یکٹو آفیسر میونسپل کونسل مشتاق حسین نے بتایا کہ جراثیم ادویات کا چھڑکائو اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلانے سے روکا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل کونسل قصبہ کے مختلف محلوں میں سڑکوں ، مسا جد، رہائشی مکانوں او ر دکانوں پرجراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کر رہی ہے۔اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز محلہ تالاب پونچھ میں قائم رہائشی مکانوں،گلی کوچوں ، سڑ کوں پر جراثیم کْش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وزارت صحت کی گایڈ لائن پر مکمل عمل کریں تاکہ ہم کوڈ19کا خاتمہ جلد سے جلد کر سکیں۔