پونچھ//کووڈ انیس وباء کے پیش نظربھاجپا کی نریندر مودی حکومت کے سات سال مکمل ہونے پر پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ پارٹی اعلی قیادت کی ہدایات پر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے سیوا ہی سنگھٹن مہم دو کے تحت اس دِن کو مناتے ہوئے مختلف دیہی علاقوں میں کورونا سے متعلق بیداری اور امدادی مہم منعقد کی۔ بھاجپا کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی پردیپ شرمادیگر لیڈران اور کارکنوں کے ہمراہ گائوں لسانہ پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے ۔اربن منڈل کے صدر ابیندھن سدھن ، جنرل سکریٹری پرم جیت سنگھ۔جنتا منڈل جنرل سکریٹری سندیپ ساسن ،سینئر لیڈر پیر لیاقت شاہ،عظمت بی اور دیگر کارکنون نے پونچھ قصبہ کی وارڈ نمبر 2 کے لوگوںمیں سینی ٹائزرس، ماسک اور دیگر سامان تقسیم کی۔اقلیتی مورچہ کے صدر محمد اکرم تانترے، نائب صدر فیض احمد چوہان، ضلع سکریٹری محمد شریف شیخ اور دیگر لیڈران اور پارٹی کارکنوں نے وارڈ نمبر13پونچھ میں مہم چلا کر لوگوں کو جہاں کوڈ سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا۔انہوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی سات سالہ کار کردگی کے سلسلہ میں بھی لوگوں کو بتایا۔اس دوران پارٹی کے لیڈران کی جانب سے مختلف دیہی علاقوں میں مہم چلاکر لوگوں کوماسک ،سیٹائزر تقسیم کئے گئے اور انھیں کوڈ کے سلسلہ میں بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔