راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ قہر مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے ضلع میں ایک ہیلتھ ورکر سمیت مزید 4مریضوں کی موت ہوگئی ۔ضلع کے مختلف علا قوں میں کئے گئے ٹیسٹوں کے دوران کل 92افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ ہیلتھ ورکر صحت مرکز کنڈی میں تعینات تھی ۔سرکاری حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے 3کی موت گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں ہوئی ہے جبکہ ضلع میں کووڈ سے پہلی ہیلتھ ورکر کی موت ہوئی ہے ۔گور نمنٹ میڈیکل کالج میں جن دو مزید افراد کی موت ہوئی ہے ان میں ان میں سے ایک کا تعلق سندر بنی کے بیری پتن علاقہ سے ہے جبکہ دوسرے کا تعلق مینڈھر کے بھیرہ علاقہ سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ہوئی چوتھی موت فوجی ہسپتال میں ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں گزشتہ روز کئے گئے ٹیسٹوں کے دوران 92مزید افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔نئے آنے والے کیسوں میں سے 26کا تعلق درہال سے ہے جبکہ کالا کوٹ سے 10،کنڈی سے 10نوشہرہ سے 7منجا کوٹ سے 29اور سندر بنی سے 10افراد شامل ہیں ۔