راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں فوج کی جانب سے بلیک فنگس کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مکینوں کو نئی شروع ہوئی بیماری کے سلسلہ میںبیدار کرنے کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔فوجی آفیسران نے گور نمنٹ مڈل سکول پوٹھہ راجوری میں کے دوران مقررین نے کہاکہ جہاں ملک اس وقت کووڈ کیساتھ لڑنے میں مصروف ہے تاہم اسی دوران بلیک فنگس نامی ایک او ر وائرس بھی پھیل رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بیماری زیادہ تر ان مریضوں میں پائی گئی ہے جو کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔فوجی بٹالین کے میڈیکل آفیسر نے بلیک فنگس کے سلسلہ میں لوگوں کو بیدار کرنے کیساتھ ساتھ اس سے بچنے کیلئے اختیار کی جانے والی تدابیر کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی ۔