نوشہرہ //1971میں فوج کی ہوئی کامیابی کے سلسلہ میں نکالی جارہی وجے مشعل ملک کے مختلف علا قوں سے ہوتے ہوئے لام راشٹریہ رائفل بٹالین کے کیمپ میں پہنچی جبکہ اس سلسلہ میں قلعہ درہال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین کیساتھ ساتھ فوجی آفیسران نے شرکت کی ۔اس پروگرام کے دوران فوجی آفیسران نے 1971کی جنگ میں ملک کیلئے قربانی دینے والے فوجیوں کو شاندار خراج عقید ت پیش کی گئی ۔اس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون اور ایس ایس پی راجوری ودیگر پولیس آفیسران نے شرکت کی ۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے آفیسران نے شہدا کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ فوجیوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس دوران فوج کی جانب سے موسیقی اور ڈانس پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔