سرینگر //کشمیر صوبے کے 10اضلاع کے مختلف طبی و تعلیمی اداروں میں کورونا متاثرین کے آئیسولیشن اور علاج کیلئے 5738بستروں پر مشتمل 68کوویڈ کیئر سینٹر قائم کئے گئے ہیں ،جن میں صرف 77مریض زیر علاج ہیں جبکہ5661بستر خالی پڑے ہیں۔سرینگر کے 8کوویڈ کیئرسینٹروں میں 29،پلوامہ کے 9سینٹروں میں 29، گاندربل کے 4مراکز میں 11 اور بارہمولہ کے 8سینٹروں میں صرف 8متاثرین زیر علاج ہیںجبکہ دیگر 6اضلاع میں قائم 39کویڈ کیئر سینٹرخالی پڑے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں8کوویڈ کیئر سینٹروں میں 1560بستر قائم کئے گئے ہیں جن میں اب 1531خالی پڑے ہیں۔ حج ہائوس بمنہ میں 100بستروں میں 6پر مریض موجود ہیں۔ این آئی ٹی سرینگر میں 298بسترمریضوں کیلئے لگائے گئے جن میں صرف 16پر متاثرین زیر علاج ہیں۔سی سی رنگریٹ میں 250بستر ہیں، جن میں 7مریض زیر علاج ہیں۔ پلوامہ ضلع میں قائم 9کویڈ کیئر سینٹروں میں 425بستر لگائے گئے جن میں صرف 29متاثرین زیر علاج ہیں۔ ڈی ایڈکیشن سینٹر ترال میں 30بستروں والے سینٹر میں 17، پی ایچ سی نیہامہ میں 20بستروں میں 5پر مریض جبکہ پی ایچ سی سانبورہ میں 30بستروں پر مشتمل طبی سینٹر میں صرف 7مریض زیر علاج ہیں۔ گاندربل ضلع کے چار کوویڈ کیئر سینٹروں میں870بستر دستیاب ہیں جن میں صرف 11مریض زیر علاج ہیں۔ فیزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ گاندربل میں 170بستروں میں سے 11 پرمریض زیر علاج ہیں۔ وادی کے دیگر 6اضلاع میں قائم 39کویڈ کیئر سینٹروں میں کوئی بھی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ اننت ناگ ضلع میں قائم 3کویڈ کیئر سینٹروں میں 390بستر لگائے گئے لیکن یہاں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ بانڈی پورہ میں 14کویڈ کیئر سینٹر قائم کئے گئے لیکن یہاں بھی سبھی 664بستر خالی پڑے ہیں۔کولگام ضلع میں 3سینٹر قائم کئے گئے اور یہاں بھی سبھی 500بستر خالی پڑے ہیں۔شوپیان میں 6کویڈ کیئر سینٹروں میں 210بستر متاثرین کیلئے دستیاب رکھے گئے ہیں لیکن یہ سبھی خالی پڑے ہیں جبکہ کپوارہ میں کوئی بھی کویڈ کیئر سینٹر قائم نہیں کیا گیا ہے۔