پونچھ//محکمہ آیوش کی جانب سے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں مفت طبی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کاطبی معائینہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں گئیں۔ ڈریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت پر منعقدہ اس مفت طبی کیمپ میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پر سینکڑوں مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائینہ کیا گیااور مفت ادویات فراہم کیں گئی۔خصوصی طور پر کوڈ19سے لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے اس دوران قوت مدافع بڑھانے والی ادویات فراہم کی گئی۔مقامی لوگوں نے محکمہ آیوش کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز اور دیگرعملہ کا شکریہ ادا کیا۔اس میڈیکل کیمپ کے دوران کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خلیق انجم کیمپ انچارج آیوش یونٹ پونچھ نے کہا کہ یہ کیمپ اے ڈی ایم او پونچھ کی قیادت میں منعقد کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ کوڈ انیس کے پہلے روز سے ہی ان کا محکمہ ڈریکٹر محکمہ آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ کی نگرانی پورے جموں کشمیر میں لوگوں کی خدمت میں لگا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے کیمپ کے دوران بھی محکمہ کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی معائینہ کر کے ان کو ادویات فراہم کی ۔انھوں نے کہا کہ اس دوران لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سماجی دوری کو برقرار رکھیں،ماسک پہنے رہیں،بار بار ہاتھ دھوئیں اور جتنا ہو سکے اپنے گھروں کے اندر رہیں تاکہ وہ اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر ومل شرما،اعظم میر ، گلشن کمار اور دیگر عملہ موجود رہا۔