تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے راجدھانی پنچایت اے میںپنچایت گھر کی غیر معیاری حالت کی وجہ سے عوام بالخصوص پنچایتی اراکین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور ڈپٹی کمشنر سے پر زور اپیل کی ہے کہ پنچایت گھر کی فوری طور پر مرمت کی جائے پنچایتی نمائندوں اور عوام نے کہا کہ انھوں نے اپنے کام کاج کیلئے پنچایت گھر کے طور پر ایک مکان کرایہ پر لیا ہے جس میں پنچایت کے کام ہوتے ہیں۔ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہاں پنچایت گھر کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار حکومت اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے مکینوں نے کہاکہ ایک طرف مرکزی حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے کہ زمینی سطح پر پنچایتوں میں ترقیاتی کاموں کو کیا جا رہا ہے۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر تا ڈپٹی کمشنر راجوری سے پر زور اپیل کی ہے کہ پنچایت گھر کی فوری طور پر مرمت کی جائے۔