مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر میں ان لاک کے دوران انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ قاعدہ کے تحت بھی تجارتی مراکز بند ہورہے ہیں جبکہ اس دوران مقامی سیول او ر پولیس انتظامیہ پوری طرح سے متحرک ہوکرکام کررہی ہے ۔سیول او ر پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران قصبہ کے متعدد علاقوں کے چکر لگارہے ہیں جبکہ انہوں نے دکانداروں و مکینوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس مشکل وقت میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے ۔اس دوران پولیس کی ٹیمیں قصبہ میں تعینات رہی جو کہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لے رہے ہیں ۔انتظامیہ نے قصبہ میں آنے والے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کوو ڈایس او پیز کا خیال رکھیں جبکہ قاعدہ کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔