پونچھ//ضلع اِنتظامیہ پونچھ نے آئی ایس ایم ( آیوش) کے اِشتراک سے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور ان کو صحت مند بنانے کے لئے یوگا کے معمولات سے آگاہ کرنے کے لئے آن لائن یوگاسیشنوں کا آغاز کیا۔آن لائن یوگا سیشن آئی ایس ایم آیوش پونچھ اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے یہ سیشن ہر روز صبح سات بجے زوم ایپ پرشروع ہوا کرے گا۔یوگا کے اِفتتاحی سیشن میںساتھ جون کو آئی ایس ایم ڈاکٹروں کی ٹیم نے خصوصی یوگا پروٹوکول کا اِنعقاد کیا۔اے ڈی ایم او پونچھ ڈاکٹر راکیش کمار شرما کی قیادت میں عوام الناس کو ڈاکٹر ڈاکٹر ومل شرما، ڈاکٹر بے نظیر یوسف، ڈاکٹر خلیق انجم ایم او آیوش پونچھ نے یوگا آسن اور پرانام تکنیک کو انجامدیا۔اِفتتاحی تقریب اے ڈی ایم او پونچھ ڈاکٹر راکیشن کمار شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے براہ راست یوگا سیشن میں شرکت کی اپیل کی۔اْنہوں نے کہاکہ یوگا گھریلو تنہائی کووِڈ۔19 مریضوں کے لئے تنائو کے خاتمے کا ایک فائدہ مند سیشن ثابت ہوگا اس لئے جو مریض ہیں وہ ضرور اس میں شرکت کریں۔ڈاکٹر خلیق انجم نے کشمیر عظمٰ کو بتا یا کہ ڈاکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ کی قیادت میںآئی ایس ایم محکمہ نے ایک اچھی پہل کی ہے جس کے تحت کووِڈ۔19 کے انسدادی پہلوئوں پر لیکچر کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ وَبائی بیماری کے دوران لوگوں کو آیوش مدافعتی اَدویات بھی دی جارہی ہیں۔انہوں نے عوام سے اس خصوصی سیشن میں زوم ایپ پرضرور شرکت کرنے کی اپیل کی۔