Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

تعمیراتی سیزن میں کام نہ ہوگا تو پھر کب ہوگا؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 9, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 جموںوکشمیر انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی عالم گیر وبا ء کے بیچ ہی آئے روز محکمہ اطلاعات کے ذریعے ایسی تصاویر اور بیانات جاری کئے جارہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ اس سنگین صورتحال کے باوجود ترقیاتی عمل جاری ہے اور نہ صرف محکمہ دیہی ترقی کے ذریعے دیہی علاقوں میں منریگا اور دیگر سکیموں کے تحت کام شروع کئے جاچکے ہیں بلکہ تعمیرات عامہ اور دیگر منسلک محکموںکی جانب سے بھی ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام شروع کیاگیا ہے ۔گوکہ حکومتی دعوئوں کو مسترد نہیں کیاجاسکتا ہے اور غالب امکان ہے کہ کام شروع ہوچکے ہوں تاہم زمینی سطح پر جو صورتحال بنی ہوئی ہے ،وہ مسلسل مایوس کن ہی ہے ۔کورونا کی آڑ میں مسلسل دوسرا تعمیراتی سیزن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کا رجحان جاری ہے ۔گزشتہ برس بھی پہلے کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے وہ سیزن مکمل طور پر ضائع ہوگیا جب کشمیر اور جموںصوبہ کے پیر پنچال اور چناب خطوں میںکام ہوتے ہیں۔چونکہ کشمیر اور جموں صوبہ کے ان دو خطوں میں سرما انتہائی کٹھن رہتا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد کے نیچے چلا جاتا ہے جبکہ جم کر برف باری بھی ہوتی ہے تو سرما کے کم از کم چھ ماہ کوئی بھی تعمیری کام ممکن نہیں ہوپاتا ہے ۔لے د ے کے ان خطوں میں گرما کے محض چندماہ ہی بچتے ہیں جن میں ترقیاتی کام کئے جاسکتے ہیں تاہم اب یہ معمول بن چکا ہے کہ کشمیرمیں کسی نہ کسی وجہ سے یہ محدود تعمیراتی سیزن اکثر و بیشتر ضائع ہوجاتا ہے ۔گزشتہ برس کے طبی لاک ڈائون کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی اور یوں کوئی بھی کام نہ ہوسکاتھا ۔امسال اب امید کی جارہی تھی کہ کسی حد تک سال رفتہ کے نقصان کی بھرپائی کی جائے گی لیکن ابھی بہار شروع ہی ہورہا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کی صورت میں ایک نئی آفت نے ہمیں گھیر لیا جس کے نتیجہ میں پھر زندگی کا پہیہ جام ہوگیا اور اب مارچ سے یہی سلسلہ چل رہا ہے ۔اس باردوبارہ طبی لاک ڈائون کی وجہ سے پھر ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ ہیں اور کہیں بھی کسی بڑے پروجیکٹ پر کام نہیں ہورہا ہے ۔حدتو یہ ہے کہ ہماری سڑکوںکی مرمت نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی میکڈمائزیشن کا عمل بڑے پیمانے پردردست لیاجارہا ہے حالانکہ یہ سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا سب سے موزون ترین سیزن تو ہی ہے ،ساتھ ہی جس طرح سڑکیں سنسان تھیں ،تو ایسے میں تار کول بچھانے آسان ہی نہیں تھا بلکہ اس عمل کو بنا کسی رکاوٹ کے تیز ی کے ساتھ مکمل بھی کیاجاتا لیکن چونکہ یہاں کا باوا آدم ہی نرالا ہے تو اس بار بھی صرف کاغذی گھوڑے ہی دوڑائے جارہے ہیں ۔آج نہ صرف کشمیر بلکہ جموں صوبہ کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہوچکی ہے ۔بجلی کا نظام درہم برہم ہے ۔آب رسانی ،جسے اب جل شکتی محکمہ کہتے ہیں ،کی بھی کوئی کل سیدھی نہیں ہے ۔یوں لے دے کے غریب لوگ ہی ہیں جو اس حکومتی تساہل کا سب سے زیادہ شکار ہورہے ہیں۔اب جبکہ حکومت مرحلہ وار بنیادوںپر لاک ڈائون سے تقریباً نکل چکی ہے اور اب تقریباً سبھی اضلاع میں کافی حد تک معمولات بحال کئے جاچکے ہیں تو ارباب اختیار کے پاس کوئی جواز نہیں بنتا ہے کہ وہ تعمیراتی سیزن ختم ہونے کا انتظار کریں اور پھر جب سیزن ختم ہوگا تو اس کو حالات سے جوڑ کر پتلی گلی سے نکل جانے کی کوشش کریں ۔انتظامی مشینری کو سمجھ لینا چاہئے کہ اب کل ملا کر دودو تین ماہ ہی بچ چکے ہیں جن میں کچھ کام ہوسکتا ہے اور اب اس کے بعد سرما کا ایک طویل سفر شروع ہوگا جس میں پھر کوئی کام نہیں ہوسکتا ہے ۔جموںوکشمیر کے دیہی و شہری اضلاع اس حکومتی تساہل کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ ہم پہلے ہی ترقی کی رفتار میں کافی پیچھے رہ چکے ہیں ۔مزید تاخیر تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔مرکزی حکومت کہتی ہے کہ پیسوں کی کوئی قلت نہیں ہے اور جس طرح کے بیانات آئے روز سامنے آرہے ہیں،اُن سے بھی یہی لگتا ہے کہ واقعی پیسہ کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔اب تو خود انحصار بھار ت سکیم کے تحت بھی پروجیکٹوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پیسے کی فراوانی ہے ۔اگر مرکز واقعی مائل بہ کرم ہے تو ایسا نہ ہو کہ یہاں کوئی سائل ہی نہ ہو۔وقت کی پکار ہے کہ انتظامیہ کورونا کی آڑ لینے کی بجائے کمر بستہ ہوجائے او راُن ترقیاتی پروجیکٹوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوںپر مکمل کرنے کے جتن کرے جن کیلئے یہی سال تکمیل کا ہدف مقرر کیاگیاتھا۔اس طرح یقینی طور پران پروجیکٹوں کے فوائد زمینی سطح پر عوام کو منتقل ہونگے اور جب عوام کی حالت بہتر ہوجائے گی تو خود بخود خوشحالی کا اشاریہ بھی بہتر ہوجائے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?