سرینگر //لیگل میٹرولاجی ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو سرینگر میں میڈیکل آکسیجن سینٹر پلانٹ کے خلاف کم وزن والے آکسیجن سیلنڈر فراہم کرنے پر 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ آکسیجن پیدا کرنے والے مذکورہ پلانٹ کے خلاف مختلف اسپتالوں کی شکایت پر کارروائی کی گئی کیونکہ بیشتر اسپتالوں نے کم وزنی آکسیجن سیلنڈر فراہم کرنے کی شکایت کی تھی۔ محکمہ لیگل میٹرولاجی کے ڈپٹی کنٹرولر انفورسمنٹ نے کھنموہ میں واقع پلانٹوں کا معائنہ کیا اور آکسیجن سیلنڈروں کو ضروری 130بارز سے کم پایا اور ان کے خلاف نوٹس جاری کیا۔ لیکن جن سیلنڈروں کو دیکھا گیا ان کا وزن صرف 110بارز تھا ،جو لیگل میٹرولاجی ایکٹ 2009کے سیکشن 30کے خلاف تھا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرینگر نے حالیہ دنوں میں 130بارز کیلئے 290روپے قیمت طے کی تھی۔ سرینگر میںبیشتر صنعتی یونٹ اس قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔