سرینگر//محکمہ عمومی انتظامی نے فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈلو کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن بنایا گیا ہے۔ سرکار کی جانب سے بدھ کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے ’’اٹل ڈلو، آئی اے ایس 1989، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کے منصب کو محکمہ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے طور پرکرنے کو منظوری دیتی ہے‘‘۔