کٹھوعہ// کٹھوعہ پولیس نے ایس ایس پی کٹھوعہ ایس آر سی کوتوال کی مجموعی نگرانی میں قتل کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جو واقعہ کے دن سے ہی اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھا۔پولیس بیان کے مطابق یکم جون2021کو سوہن لال ولد گیان چندساکن بنی سے متعلق پولیس سٹیشن بنی میں ایک گمشدگی کی اطلاع درج کرائی تھی۔ اس پر پولیس نے سب ڈویڑن بسوہلی میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔ انسپکٹر ایچ ایم شاہنواز ایس ایچ او پولیس سٹیشن بنی اور ایس ڈی پی او بسوہلی شازیہ اختر میر کی نگرانی میں پولیس سخت کوششوں کے بعد آج ملزم کیول سنگھ ولد بندرا رام ساکن فتح پور بنی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ملزم کے انکشاف کرنے پر میتھول بنی میں ایک گہری کھائی سے مقتول سوہن لال کی لاش برآمد ہوئی ، جس کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایس ڈی ایچ بنی منتقل کردیاگیا۔ اس کے بعد متوفی کی نعش کو آخری رسومات کے لئے اس کے قانونی ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔اس دوران ایف آئی آر نمبر 36/2021 زیر دفعہ302 / IPC میں بھی مزید تفتیش جاری ہے اور ابھی تک کسی دوسرے معاملے میں اس کا ملوث ہونا غیر یقینی ہے۔