سرینگر//پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے محکمہ کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ ملازمین کے لئے بھرتی قواعد کو اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے تمام لوازمات کو مکمل کریں۔ڈاکٹر سامون نے اِن سے ایسے قوانین وضع کرتے وقت عوامی مفاد کو ذہن میں رکھنے کو کہا، چوں کہ بھرتی قوانین کا کوئی تعصبی اثر نہیں ہوتا ہے لہٰذا محکمہ میں پہلے سے خدمات انجام دینے والوں کے مفادات کا تحفظ کرنا حکمت عملی ہے ۔ اُنہوں نے اِن پر زور دیا کہ جلد سے جلد اس عمل کو مکمل کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے ایس ڈی ڈی سے کہا کہ وہ ایسے تمام اِداروں کے لئے ویب سائٹیں بنائیں جو اِس وقت موجود نہیں ہیں ۔ ان ویب سائیٹوں پردرکار تمام معلومات دستیاب ہوں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِن ویب سائیٹوں کو وزارتِ آئی ٹی کی رہنما خطوط کے مطابق بنایاجائے۔ ڈاکٹر سامون نے اِن اداروں میں ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے اَفسران سے کہا کہ وہ میٹنگ ہالوں میں اِی لائبریریوں ، کمپیوٹرلیبوں کی سہولیات دستیاب رکھیں تاکہ ان ہالوں کو اَچھے استعمال میں لایا جائے ۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ محکمہ اے آر آئی اینڈ ٹریننگ کے شعبے کے تعاون سے ان کی بھرتی قواعد کو اَپ ڈیٹ کرنے کی تیاری میں ہے ۔ اِس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ جلد ہی اِن اِداروں کی ویب سائٹیں بنانے جارہا ہے جس میں فی الحال کوئی معلومات موجود نہیں ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ 6آئی ٹی آئی مہینے کے آخر تک اَپنی ویب سائٹیں شروع کریں گی۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ پالی تکنیک کالجوں اور آئی ٹی آئی میں 587کمپیوٹرلگائے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہدایات کے مطابق ہر ادارے میں تیز رفتاراِنٹرنیٹ سہولیت فراہم کی گئی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری کو یہ بھی بتایا گیا کہ کل 7500 فائلوں کو سکین کیا گیا ہے جس میں سے 3000 کو بھی پی ڈی ایف فارمیٹ میں تبدیل کیا گیا ہے اور رواں ماہ کے آخر تک یہ عمل مکمل ہونے کی توقع ہے۔انہیں بتایاگیا ہے کہ ریکارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔