سوپور //سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) بدھ کی شام سوپور کے پانزلہ علاقے میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔ 92 بٹالین سے وابستہ پانزلہ رفیع آباد میں تعینات شیرا سنگھ کی طبیعت خراب ہوگئی جب اسے اپنی پوسٹنگ جگہ پر ڈیوٹی کے دوران سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ ان کے ساتھیوں نے اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال روہامہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔