سرینگر//پولیس اہلکاروں کے کنبوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ڈی جی جموں و کشمیر پولیس دلباغ سنگھ نے محکمہ کے جاں بحق اہلکاروںاور ایس پی اوز کے لواحقین کے حق میں 2.80 کروڑ روپئے کی خصوصی فلاحی امداد کو منظوری دی ہے ، جو بیماری ، حادثے یا قدرتی بیماری کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔پی ایچ کیو کے جاری کردہ مختلف احکامات کے تحت ، ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروںکیقانونی ورثاء کے حق میں ہر ایک کو 20 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔اے ایس آئی کلدیپ سنگھ ، سبھاش چندر اور محمد بشیر ، ہیڈکانسٹیبل راج کمار ، نیاز احمد ، رویندر سنگھ ، بلبیر سنگھ ، ست پال اور ہربنس کمار ،منظور احمد ، عبد الماجد ، کاکا راماور رمن شرماکی آخری رسومات کیلئے لواحقین کوپی ایچ کیو کے ذریعہ اپنے متعلقہ یونٹوں کے ذریعہایک لاکھ روپے فی کنبہپہلے ہی ادا کردیئے گئے ہیں۔یہ مالی تعاون شراکت پولیس ویلفیئر فنڈ میں سے دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈی جی پی نے متوفی ایس پی اوز برہمو دیوی ، محمد شائق ، پشوری لال اور پون کمار کے ورثاء کے حق میں بھی ہر ایک کو پانچ لاکھ روپے کی خصوصی ریلیف کی منظوری دی ہے۔ اس رقم کو ایس پی اوز کے شراکت دار فلاحی فنڈ سے منظور کیا گیا ہے۔جنوری 2020 سے مئی 2021 تک پولیس ہیڈ کوارٹر نے فوت ہوئے303 پولیس اہلکاروں کے ورثاکے حق میں اسپیشل ویلفیئر ریلیف کے طور پر 59.40 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی ہے۔