سرینگر// پٹرول کی مہنگائی کے خلاف ایک غیر سرکاری تنظیم نے شہر میں احتجاج کیا۔’دی رے آف ہوپ کشمیر‘نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں نے جمعرات کو پریس کالونی میں ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن میں سے ایک پلے کارڈ پر بھارت کے بعض ہمسایہ ممالک میں پٹرول کے فی لیٹر کی قیمت درج تھی۔اس موقع پر انہوںنے میڈیا کو بتایاکہ کوویڈ کے چلتے بھارت میں پٹرول اور اشیائے خوردنی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس سے غریب لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے فوری اقدام کرے تاکہ عام لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔