تہران //ایران کے واحد جوہری بجلی گھر کو اچانک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ بْوشہر پلانٹ کو سنیچر کو بند کیا گیا اور یہ اگلے تین چار دن بند رہے گا۔ایران میں بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار سرکاری کمپنی کے ایک اہلکار غلام علی رخشانی مہر نے ٹی وی ٹاک شو میں بتایا کہ پاور پلانٹ کی بندش سنیچر کو ہوئی۔ تاہم انہوں نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔یہ پہلا موقع پے کہ ایرن نے سرکاری طور پر جوہری بجلی گھر کی ایمرجنسی میں بندش کے حوالے سے بتایا ہے۔ایران کا یہ ایٹمی بجلی گھر ملک کے جنوب میں ساحلی شہر بوشہر میں واقع ہے۔ یہ ایٹمی بجلی گھر سنہ 2011 میں روس کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔ایران اس بجلی گھر کے ری ایکٹر میں استعمال کیے گئے فیول کے راڈز کو واپس روس بھیجنے کا پابند ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایٹمی بجلی گھر کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔