کٹھوعہ // محکمہ زراعت کٹھوعہ نے جموں کے اشتراک سے بدھ کو ’خوشبو‘ مشن کے تحت پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔افتتاحی سیشن میں چیف ہاٹیکلچر افسر وجے اپادھا نے کہا کہ محکمہ زراعت کٹھوعہ بارشوں کے موسم میں خاص طور پر کوٹہ پنچایت سے لیموں گھاس کی کاشت کے سلسلے میں ضلع میں دواو¿ں اور خوشبودار پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کی مہم شروع کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مشق کے تحت محکمہ نے الیوویرا کے تحت 10 ایکڑ رقبے ، نیبو گراس کے تحت 25 ایکڑ اور لیونڈر کے تحت 10 ایکڑ رقبے کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیموں گھاس کی کاشت کو فروغ دینے کےلئے سب ڈویژن دیالچیک کو 1.00 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ، جبکہ لیوینڈر کے فروغ کےلئے رواں سال بنی علاقے کے کسانوں کو 10000 پودے فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا.22 "2021کے دوران پیداوار کے پیمانے اور حجم میں اضافے کےلئے ضلع میں 10 ہیکٹر رقبہ الیویرا کے تحت اور50 ہیکٹر لیموں گھاس کے تحت اور 10 ہیکٹر رقبہ لیوینڈر کے تحت لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اس سے قبل IIIM-CSIR کے ماہر ڈاکٹر
راجندر بھنوریا نے لیمون گاس ، الیوویرا اور لیوینڈر جیسے دواو¿ں اور خوشبودار پودوں کی کاشت کے بارے میں تکنیکی معلومات فراہم کیں۔
ماہرین نے کہا کہ روایتی طور خوشبودار پودوں کی کاشت سے مختلف زرعی موسموں میں کاشتکاریوںکی آمدن میں اضافہ ہو گا ۔