جموں //جموں وکشمیر سینک ویلفیئر محکمہ نے بدھ کو اپنا یوم تاسیس منایا ۔تقریب میں ڈویژنل کمشنر جموں مہمان خصوصی تھے ۔اس دوران ڈائریکٹر سینک ویلفیئر نے سابق فوجی اہلکاروں اور محکمہ کے عملے کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔افتتاحی خطاب کے دوران ڈائریکٹر سینک ویلفیئر محکمہ نے بتایا کہ 23 جون 1953 کو اس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔انہوں نے سابق فوجیوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے سماج میں کام کر رہے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ کویڈ وباءکے دورن جموں و کشمیر UT کے تقریبا 25 2500 سابق فوجیوں نے انتظامیہ کے وسائل کو بڑھانے کےلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔اور حکومت نے لگ بھگ 300 ای ایس ایم کو فعال طور پر تعینات کیا تھا اور بہت سے اپنے اپنے علاقوں میں سماجی خدمات انجام دے رہے تھے۔ڈویڑنل کمشنر جموں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ سے قوم کےلئے انمول خدمات پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ ای ایس ایم سے متعلقہ معاملات حل کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔