بھدرواہ // بھدرواہ میں فوج کی جانب سے صوبیدار چونی لال کی 14 ویں برسی کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جا رہا جس میں فوج کے علیٰ افسران کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شہید چونی لالہ پارک میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں چونی لال کو یاد کیا گیا ۔ بھدرواہ کے بھیلہ گاؤں کے چونی لاک 24 جون 2007 کو کپوارہ سیکٹر میں دراندازں کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہو گے تھے ۔آٹھویں بی این جے اے سی ایل کے شہید نائب صوبیدر چونی لال وہ واحد فوجی تھے، جنہوں نے بیک وقت سینا میڈل حاصل کیا تھا ۔اس موقعہ پر جی او سی میجر جنرل جے ایس جموال نے چونی لال کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا ہو یا کسی مدد کی ضرورت ہو تو وہ فوج کے ساتھ رابطہ میں رہیں اس دوران چونی لا ل کی اہلیہ اور والدین کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔ میجر جنرل جے ایس جموال نے لواحقین کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’ہمارا فرض ہے کہ ہم آپ کی مدد کریں اور کسی بھی پریشانی کو دور کریں جس کا آپ کو سامنا ہے ، کیونکہ فوج ہمیشہ آپ کے لئے موجود ہے‘‘۔چونی لال فوجی کی بیٹی آرتی نے کہا ’’مجھے اپنے والد اور ان کی کامیابیوں پر فخر ہے جیسے وہ تھا اور وہ ہمیشہ ہندوستانی فوج کا نمبر ون سپاہی رہے گا‘‘۔