ڈوڈہ //پوشن ابھان پر ضلعی کنورجنسی کمیٹی نے جمعرات کو ضلع ترقیاتی کمشنر وکاس شرما کی زیرصدارت سالانہ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، چیف پلاننگ آفیسر ، پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر ، پی ایچ ای ، ڈی آئی او اور سی ڈی پی او گندوہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ابتدا میں پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس شاہدہ پروین نے اجلاس کو پوشن مہم کے تحت کنورجنسی پلان تشکیل دینے کیلئے اہم پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈی ڈی سی نے متعلقہ محکموں کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ پوشن مہم کے تحت ٹھوس نتائج کے حصول کیلئے کنورڑن پلان کے موثر عملدرآمد کیلئے متحد ہوکر کام کریں ۔ڈی سی نے آنگن واڑی کے تمام مراکز پر پانی کی فراہمی کی ہدایت جاری کیں ۔انہوں نے کا کہ ان سنٹروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو پہلی ترجیح دی جانی چاہئے۔آئی سی ڈی ایس اور آر ڈی ڈی افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس کنورجنس پلان کا مسودہ تیار کریں اور اسے سرکاری آنگن واڑی عمارتوں میں بیت الخلائوں کی سہولیات کی تعمیر کیلئے منظوری دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔