سرینگر//جموں وکشمیر میں محکمہ صحت کی بہتر دیکھ ریکھ کےلئے ایک بڑی کامیابی کے تحت حکومت کےلئے قومی اِمتحانات بورڈ ( این بی ای ) نے مزید 20 نشستوں کوگورنمنٹ میڈیکل کالجز اور جموں و کشمیر ضلعی ہسپتالوں کے لئے منظور ی دی ہے۔اس کے ذریعے تسلیم شدہ اداروں کو ہر سال دو پی جی اُمیدوار ملیں گے۔ابھی تک این بی ای کے تحت 39 سپر سپیشلٹی / براڈسپیشلٹی کورسز کو منظوری دی گئی ہے جو ممکنہ طور پریوٹی کو 81 نشستیں دے سکیں گے ۔جموں و کشمیر میں پہلے ہی چلائے جانے والے ڈی ایم / ایم سی ایچ اورایم ڈی / ایم ایس کورسز ختم ہوچکے ہیں۔ضلع ہسپتال جے ایل این ایم سری نگر کو جنرل میڈیسن میں منظوری حاصل ہے اور نیشنل بورڈ آف امتحانات نے ڈی این بی کے لئے دونشستیں دی ہیں۔ اس کے ساتھ جموں و کشمیر کے ضلعی ہسپتالوں کے لئے منظور شدہ کل نشستیں آٹھ ہیں۔