سرینگر //جموںو کشمیر میں اتوار کو مزید 8افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4300 کا ہندسہ پار کرکے 4304ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے مزید 45ہزار 39افراد ٹیسٹ کئے گئے جن میں 66سفر کرنے والوں سمیت مزید 415افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 14ہزار 731ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 415افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 171جموں جبکہ 244کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 244افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 240مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 244متاثرین میں سرینگر میں78، بارہمولہ میں10، بڈگام میں26 ,پلوامہ میں16،کپوارہ میں23، اننت ناگ میں26، بانڈی پورہ میں23،گاندربل میں22،کولگام میں19 اور شوپیان میں صرف1متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ95ہزار396ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میںمزید4۱فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔مرنے والوں میں جی ایم سی بارہمولہ میں 2،سکمز صورہ میں ایک اور ضلع اسپتال پلوامہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2204ہوگئی ہے۔ جموں میںاتوار کومزید171فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے62بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ109فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے171متاثرین میں جموں میں21، ادھمپور میں19، راجوری میں12، ڈوڈہ میں17، کٹھوعہ میں8، سانبہ میں3کشتواڑ میں8، پونچھ میں8 ,رام بن میں12اور ریاسی میں63افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد119335ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید4فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 2،ضلع اسپتال ریاسی میں 1 اور ایک شخص گھر میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2100ہوگئی ہے۔
فعال معاملات 6لاکھ سے کم
مزید50ہزار کیسز،1258اموات
یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں مسلسل سست روی کے درمیان ، اتوار کے روز فعال معاملات6 لاکھ سے کم ہو گئے اور دوسرے دن بھی ان کی شرح 2 فیصد سے کم رہی اس دوران جمعہ کے روز 64 لاکھ 25 ہزار 893 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ملک میں اب تک 32 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار 77 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50040 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 33 ہزار 183 ہوگئی ہے۔ اس دوران 57 ہزار 944 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 92 لاکھ 51 ہزار 29 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 9162 کم ہوکر 5 لاکھ 86 ہزار 403 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1258 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 95 ہزار 751 ہوگئی ہے۔ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.94 فیصد ، ری کوری کی شرح 96.75 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے۔