دچھن میں ٹپر گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور زخمی
عاصف بٹ
کشتواڑ // ضلع ہیڈکواٹر سے لگ بھگ 50کلومیٹردور دچھن کے پنجراڑی میں پن بجلی پاور پروجیکٹ کی تعمیر پر مامور ایک ٹپر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹپر گاڑی ڈرئیور کے قابو سے باہر ہو کر دریاکے کنارے پہنچ گئی جس دوران اس میں سوار ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ، پولیس و مزدور نے بچاﺅ کاروائی شروع کی اور زخمی ڈرائیور کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے ۔
اپنی پارٹی کا حکومت سے مطالبہ
تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کے حق میں معاوضہ منظو کیا جائے
جموں// اپنی ٹریڈ یونین نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ سماج کے کمزور طبقہ جات ، چھوٹے کاروباریوں اور تاجروں کو معاوضہ دیاجانا چاہئے جنہیں کویڈ19صورتحال کے دوران بھاری مالی نقصان بردداشت کرنا پڑاہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں اپنی ٹریڈ یونین کی طرف سے پارٹی صدر دفتر گاندھی نگر پر تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ضلع صدر جموں انیرودھ وسیست کی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر بولتے ہوئے جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے کہااپنی پارٹی مرکزی قیادت کے ساتھ 18مارچ2020سے ملتی آرہی ہے اور ہمارا یہ موقف رہا ہے کہ حکومت ِہند سے مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد حل ہے۔ ملہوترہ نے جموں وکشمیر کے لیڈران کو مدعو کرنے کیلئے حکومت ِ ہند کی اپیل کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ سبھی مین سٹریم سیاسی جماعتوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت کا احساس ہوگیا ہے اور اُمید ہے کہ حکومت ِ ہند بھی اِس کا مثبت جواب دے گی ۔ اس موقع پر صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے مطالبہ کیاکہ کویڈ19بحران سے بُری طرح متاثر ہوئے سماج کے کمزور طبقہ جات کو معقول معاوضہ دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ تاجر، چھوٹے دکاندار، ٹرانسپورٹرز، آٹو رکشا، منی بسیں، سبزی وپھل فروش، فاسٹ فوڈ اسٹال اور مختلف قسم کی چھوٹی دکانوں سے کاروبار کرنے والوں کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے کو مالی پیکیج دیاجائے۔ اپنی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی نے یومیہ اجرت، کنٹریکچول ورکروں کے مسائل کو اُجاگر کیا۔ صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا، نائب صدر یوتھ ونگ اور میڈیا کارڈی نیٹر رقیق احمد خان، صوبائی صدر اپنی ٹریڈ یونین راج کمار شرما، نائب صدر اپنی پارٹی وائی بہو مٹو، شیوم چوہدری ضلع صدر یوتھ ونگ، وجے ملہوترہ ضلع صدر، وپل بالی، اتول شرما، دیپک براڈو اور ویشال زوتشی بھی موجود تھے۔
قومی زعفران مشن
کشتواڑ کو کوئی فائدہ نہیں : اجیت بھگت
کشتواڑ // سینئر سماجی کارکن اجیت بھگت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے قومی زعفران مشن کےلئے کروڑوں روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے ، لیکن محکمہ زراعت کشتواڑ / زعفرانی ترقیاتی محکمہ نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔ یہ منصوبہ حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اجیت بھگت نے یہ بھی کہا کہ محکمہ زراعت نے فصلوں کو جدید بنانے کےلئے کوئی تکنیک متعارف نہیں کروائی ہے۔ لہٰذا پروگرام اور مرکزی حکومت کے ذریعہ فراہم کردہ اسکیموں کے سلسلے میں کارروائی شروع کرنے کی یقین دہانی صرف کاغذ پرہے۔بھگت نے کہا کہ کاشتکاروں کی حالت بہتر بنانے کےلئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب دھیان دیا جائے ۔
این ایچ پی سی نے کشتواڑ میں شجر کاری مہم چلائی
کشتواڑ // این ایچ پی سی نے پاور پروجیکٹ ڈول ہستی کے پاس چناب بھون گیسٹ ہاو¿س کے احاطے میں اتوار کی صبح درخت لگانے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر این ایچ پی سی اے کے سنگھ جو کشتواڑ کے تین روزہ دورے پر ہیں نے پودہ لگا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ان کے ہمراہ کمپنی کے دیگر عہدیدارن بھی موجود تھے ۔ سی ایم ڈی نے چناب بھون گیسٹ ہاو¿س میں مشیر فاروق خان سے بھی ملاقات کی اور کشتواڑ ضلع میں ہائیڈرو منصوبوں کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اشوک کمار شرما ڈپٹی کمشنر کشتواڑ بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ اس کے بعد ، سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نشا شرما جنرل منیجر (میڈیکل سروسز) ، R.N. شرما جنرل منیجر (سول) سریندر کمار مشرا جنرل منیجر (الیکٹریکل) اور این ایچ پی سی ڈول ہستی پاور اسٹیشن اور سی وی پی پی ایل کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ڈوڈہ میں ہفتہ وار کورونا کرفیو
نجی کاروباری ادارے وعوامی ٹرانسپورٹ بند رہا
اشتیاق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں دوسرے روز بھی ہفتہ وار کورونا کرفیو کے سلسلہ بندشیں عائد رہیں جس دوران نجی کاروباری ادارے بند رہے جبکہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہا۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ وار کورونا کرفیوکے سلسلہ میں ڈوڈہ،بھدرواہ،ٹھاٹھری،گندوہ بھلیسہ ،عسر و دیگر مضافات میں نجی کاروباری ادارے و عوامی ٹرانسپورٹ مکمل طور بند رہا تاہم ایمرجنسی سروسز بحال رہیں۔اس دوران سیکورٹی فورسز وپولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔انتظامیہ نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے و ویکسینیشن عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
ڈی سی نے مکینیکل کٹر پر پابندی عائد کی
اشتیاق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں جنگلات کے ناجائز کٹاﺅ کی روک تھام کےلئے ڈپٹی کمشنر نے مکینیکل کٹر پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ایف اوز و ایس ایچ او ز کو اس حکمنامہ پر سختی سے عمل درآمد کرنے و مکینیکل کٹر کو نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ہفتہ کے روزڈی سی وکاش شرما کی جانب سے جاری حکمنامہ میں مکینیکل کٹر(آری) کو جنگلات ایکٹ1927کے برخلاف قرار دےتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ان مشینوں کے استعمال سے جنگلات کو بھاری نقصان پہنچایا جارہاہے۔حکمنامہ میں مکینکل کٹر کو جنگلات کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دےتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے استعمال سے غیر قانونی طور پر سبزسونے کی اسلمگلنگ کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری آڈر میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ ضلع کے مختلف دیہاتوں میں کچھ لوگ درختوں کو کاٹ کر غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کے لئے اپنے گھروں میں چھپا کررکھتے ہےں جو کہ ایک سنگین جرم ہے۔اس ضمن میں ڈی سی نے 144سی آر پی سی کے تحت ضلع میں مکینیکل کٹر کے استعمال پر مکمل پابندی عائدکرتے ہوئے ان کے مالکان کو ایک ہفتہ کے اندر نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کرنے کی ہدائت دی ہے اور ڈی سی سے اجازت لئے بناءکوئی بھی شخص اس کو استعمال میں نہیں لا سکتا ہے۔حکمنامہ کے مطابق ضلع میں موجود سبھی مکینیکل کٹر مالکان کو متعلقہ ڈی ایف او دفتر میں پندرہ دنوں کے اندر اندر اپنے نام کی رجسٹریشن کرنے کی مہلت ہوگی۔ڈی سی نے کنزرویٹر ، ایس ایس پی و ڈی ایف اوز کو زمینی سطح پر اس حکمنامہ کو لاگو کرنے کی ہدائت دی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ و بھدرواہ کی جنگلات ڈویژنوں میں آئے روز سبز سونے کے ناجائز کٹاﺅ کے واقعات سامنے آتے ہیں اور مکینیکل کٹر پر اس سے پہلے بھی ڈپٹی کمشنر نے پابندی عائد کی تھی لیکن تاحال کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔ادھر سیول سوسائٹی ممبران نے جنگلات کے تحفظ کےلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے و جنگل مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زمینی سطح پر غیر قانونی طور پر چلائے جارہے مکینیکل کٹر پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔
شہد کی مکھوں سے متعلق تین روزہ قومی تربیتی پروگرام اختتام پزیر
جموں //شیر کشمیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جموں نے شاہد کی مکھیوں سے متعلق تین روزہ قومی سطح کا تربیتی پروگرام منعقد کیا جو 24جون سے 26جون تک جاری رہا ۔اس پروگرام کا اہتمام سنٹرل بی کیپنگ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر ٹی آئی) پونا مہاراشٹر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔تربیتی پروگرام میں محکمہ زراعت ، جموں و کشمیر اور محکمہ باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ کے نامزد عہدیداروں نے حصہ لیا تھا ۔ پروگرام کے آخری روز وائس چانسلر( ایس کیو اے ایس ٹی ) جے اینڈ کے ڈاکٹر جے پی شرما تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ پروگرام کے دوران ڈاکٹر بلراج سنگھ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر (اے آئی سی آر پی) مہمان ذی وقار تھے ۔وائس چانسلر نے اپنے افتتاحی خطاب میں تاکید کی کہ شہد کی مکھیوں کو پولنے والے افراد کو فائندہ پہنچانے کےلئے محکمہ اور یونیوسٹی کو اکھٹے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکھوں کو پالنے کےلئے کسی زمین اور بڑے سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکھیوں کا پالنا ایک بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے۔ انہوں نے شہد کی مکھیوں میں اضافے ، مکھیوں کی مصنوعات کے کوالٹی کنٹرول ، برانڈنگ اور پیکیجنگ پر زور دیا جس سے مکھیوں کے مالکان کی آمدنی کی تکمیل ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر بلراج سنگھ ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ، نئی دہلی نے بتایا 21۔2020 کے دوران ہندوستان میں شہد کی پیداوار 1.22 ہزار میٹرک ٹن تھی۔ ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے پیش نظر جموں خطے میں مکھیوں کے پالنے کے مسائل اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
چھاتروں میں الگ فائر سروس سٹیشن قا ئم کرنے کا مطالبہ
کشتواڑ میں کانگریس کا وفدمشیر فاروق خان سے ملاقی
عاصف بٹ
کشتواڑ// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کے کشتواڑ دورے کے دوران متعدد سیاسی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے ان کے ساتھ ملاقات کی اور متعدد مطالبات ان کے سامنے رکھے ۔ بلاک مغل میدان کی کانگریس اکائی نے مشیر سے ملاقات کی اور انہیں علاقہ کے درپیش مسائل اور مشکلات سے متعلق ایک یاداشت بھی پیش کی ۔ان مسائل میں کشتواڑ سنتھن شاہراہ کو آمد ورفت کےلئے مکمل طور پر بحال کرنے کے علاوہ سب ڈویژن چھاتروکےلئے الگ فائر سروس اسٹیشن قائم کرنے، مغل میدان کےلئے الگ تعلیمی زون کے علاوہ سکولوں کی درجہ بندی کی مانگ شامل ہیں ۔ وفد میں سائیمہ پروین ، علی محمد ، غلام قادر ،بدیالال ،شبیر احمد ، غلام محمد ، محمد امین ، غلام نبی ، عطا محمد ودیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔