سرینگر //جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے کام کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ اس سال جموں و کشمیر میں 17.5 لاکھ لڑکے اور لڑکیاں کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے کام کاج کے جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی کی 1628پنچایتوں میں ان بچوں کے کھیلنے کیلئے کھیل کے میدان ہوں گے جہاں 17قومی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے سپورٹ کونسل کے عہدیداران سے کہا کہ وہ کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے کثیر جہتی حکمت عملی اپنائیں۔ حساس اور دیہی علاقوں کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کریں18 سال سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کے لئے ترجیحی گروپوں میں شامل کیا جائے۔انہوں نے سپورٹ کونسل سے کہا کہ وہ پینے کے پانی ، چینج روم ، بیٹھنے کے انتظام ، پارکنگ جیسی سہولیات کے ساتھ موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر فوکس کریں اورتربیت اور کوچنگ کے مقاصد کیلئے مختلف محکموں میں کام کرنے والے کھلاڑیوں کی شناخت کی جانی چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کو آن لائن انوینٹری برقرار رکھنے کے علاوہ مختلف سطحوں پر تقسیم کردہ کھیلوں کے سامان کا ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسپورٹ کونسل سے کہا کہ وہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے کھلاڑیوں کی شناخت کریں اور انہیں تربیت اور کوچنگ کے مقاصد میں شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر حکام پہلی بار جموں وکشمیر 17قومی مقابلوں کی میزبانی کرنے جا رہی ہے جس میں بہت سے ریاستوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔منصوبوں میں تاخیر کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے مقررہ مدت میں تمام منصوبوں کی تکمیل کے لئے سخت ہدایات کیں۔ انہوں نے پی ایم ڈی پی کے منظور شدہ تمام منصوبوں کو رواں سال کے آخر تکمیل کرنے کی ہدایت کی۔