مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی مختلف رابطہ سڑکوں پر ڈرائیوروں کی من مانیوں کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں تاہم مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پونچھ غیر قانونی طور پر چلنے گاڑیوں و مالکان کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیوروں بالخصوص ٹاٹا سومو ڈرائیوروں گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ سوریاں لوڈ کرتے ہیں اور مسافروں سے غیر قانونی طورپر اضافہ کرایہ وصول بھی کیا جارہاہے تاہم غیر قانونی اقدامات کے سلسلہ میںپوچھے جانے پر مسافروں کیساتھ گالی گلوچ کرنے کے علاوہ گاڑیوں سے بھی اتار دیا جاتا ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ مینڈھر سب ڈویژن میں بڑی تعداد میں چھوٹی مسافر گاڑیوں کو دیگر ریاستوں سے لایا گیا ہے تاہم مذکورہ گاڑیوں کے کاغذات ودیگر لورزامات بھی مکمل نہیںہیں جبکہ اکثر ڈرائیور بغیر ضروری کاغذات کے گاڑیاں چلا رہے ہیں تاہم اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پونچھ غیر قانونی طورپر چلنے والی گاڑیوں اور ان کے مالکان کیخلاف کوئی کارروائی ہی نہیں کرپارہے ہیں ۔مسافروں و مقامی معززین نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ مینڈھر کی مختلف رابطہ سڑکوں پر غیر قانونی طریقہ سے چلنے والی گاڑیوں کو ضبط کر کے مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔