کشتواڑ//پولیس نے کووڈ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی برتتے ہوئے 223افرادسے6900روپے جرمانہ وصولا۔پولیس مسلسل عوام سے گزارش کررہی ہے کہ کرونا وایرس ایس او پی پر عمل پیرا ہوں اور اس مہلک بیماری کومزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔وہیں پولیس نے پاڈر میں کووڈ کٹس تقسیم کی ۔ عوام کو اس وبائی بیماری سے بچانے کیلئے پولیس نے اقدام اٹھایا ۔اس کٹ میں ماسک، سینیٹائز،گلوز، آکسی میڑر و تھرما میٹرشامل ہیں ۔