رام بن//ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر آرمی نے کووڈوبائی مرض کے دوران مثالی خدمات یا فرائض کے اعتراف میں ضلع رام بن کے گول بلاک کے کورونا ہیلتھ واریرز کو اعزازسے نوازا۔معزز افراد میں بی ایم اوگول ڈاکٹر بشیر احمد تراگوال اور ڈاکٹر طارق حسین پیرزادہ کے علاوہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) گول کی دو خواتین عملہ سمیت 9 دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف شامل تھے۔دیگر معزز ہیلتھ ورکرز میں نوشاد احمد وانی (بی پی ایم یو) ، محمد طاہر میر (بی پی ایم یو) فیاض احمد نائک (اے ایف ایس ایچ) ، محمد ایاز (جونیئرفارماسسٹ) ، محمد طاہر (ڈینٹل ٹیکنیشن) سخی محمد (ڈینٹل ٹیکنیشن) ، ممتاز بیگم (ایف ایم پی ایچ ڈبلیو) ، چیل سنگھ (دواساز) اور روہیلہ بیگم (ایف ایم پی ایچ ڈبلیو)شامل تھے۔