نئی دہلی // ستمبر کے مہینے میں مرکزی حکومت ملازمین کیلئے ساتویں تنخواہ کمیشن ڈیرینس الاؤنس (ڈی اے) اور ڈیرینیس ریلیف (ڈی آر) کے فوائد کی بحالی کا امکان ہے۔یہ فیصلہ 26 جون کو وزارت خزانہ کے عہدیداروں ، جوائنٹ کنسلٹیٹو مشینری کی نیشنل کونسل کے ممبروں اور محکمہ کے اہلکاروںکے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ اس ماہ ( جولائی)سے ڈی اے بحال کیا جارہا ہے۔ تاہم ، بعد میں وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ اس نے جولائی سے مرکزی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے ڈی اے کی بحالی سے متعلق کوئی آرڈرجاری نہیں کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مرکزی حکومت کے پنشنرز کو مہنگائی سے متعلق ریلیف 20 جولائی سے شروع نہیں کیا جائے گا۔جے سی ایم کی نیشنل کونسل کے اسٹاف سائیڈ کے سکریٹری شیو گوپال مشرا نے کہا ، "26 جون 2021 کو ہونے والی ہماری میٹنگ میں ، اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے ڈی اے اور پنشنرز کے ڈی آر فوائد ستمبر 2021 میں دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔"دوسری طرف ملازمین کی انجمنوں نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ انہوں نے حکومت کے سامنے یہ تجویز رکھی ہے کہ جولائی سے ایک اور قسط واگذار ہونے والی ہے لہٰذا مہنگائی الاونس کی چاروں قسطیں ایک ساتھ واگذار کی جائیں جس کے لئے ستمبر تک انتظار کرنے کیلئے کہا گیا۔