رام بن// پیر کی سہ پہر جموں سری نگر قومی شاہراہ پر جسوال برج کرول کے قریب ڈگی پلئی میں ٹرک سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جاگری جس کے نتیجہ میں ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرینگر جانے والے ٹرک زیررجسٹریشن نمبر JK02-1185 تھا جس میں لوہے کی سلاخیں تھیں،راستے سے اپنے ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا اور وہ دریائے چناب میں جا گری ، تاہم گاڑی کے ڈرائیور نے باہر چھلانگ لگادی اور چناب میں گرگیا۔حادثے کے فورا بعد ہی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ڈرائیور کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال رام بن منتقل کردیا۔پولیس نے زخمی ڈرائیور کی شناخت شبیر احمدعمر35 ولد عبد المجید ساکن چمپا بٹوت کے نام سے کی ہے۔پولیس نے مزید تفتیش کے لئے تھانہ چندرکوٹ میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔