ٹنگمرگ//اتوار کوسیاحتی مقام گلمرگ، بابا ریشی ۔درنگ ،سرنزآبشار کے مقام پر مقامی سیلانیوں کا سیلاب اُمڈ آیا اوریہاں کی رونق میں اضافہ ہوا،تاہم سڑکیں گاڑیوں سے بند ہوگئیں ۔لاک ڈاﺅن میں مکمل نرمی کے ساتھ وادی کے اطراف واکناف سے سینکڑوں لوگ نجی گاڑیوں، بکنگ گاڑیوں میں گلمرگ ،بوٹہ پھتری ،سرنزآبشار بابا ریشی ٹنگمرگ اور درنگ سیر و تفریح کی غرض پہنچ گئے جس کی وجہ سے ان مقامات کی جہاں رونق لوٹ آئی ہیں وہیں مردزن اور بچے قطاروں میں سرسبز میدانوں میں دن بھر چہل قدمی کرنے میں مصروف رہے جبکہ ان مقامات کے بازاروں میں بھی سیلانی دن بھر خرید فروخت کرنے میں مصروف تھے۔ گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہونے سے بھی ان مقامات پر گھنٹوں ٹریفک جام لگ گیا۔ شام ہوتے ہی ٹنگمرگ میں زبردست ٹریفک جام اور لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھتے ہوئے پولیس نے لوگوں کو گھروں کی طرف روانہ کیا ۔